MAH E RAMZAN AYA LYRICS MESUM ABBAS NAAT - PAKNOHAY



یہ نوُر برسنے کے دن ہیں
تقدیر بدلنے کے دن ہیں
یہ دن ہیں یادِ اِلٰہی  کے
ایمان پرکھنے کے دن ہیں

ماہِ رمضان آیا ماہِ رمضان آیا
لے کر قُرآن آیا ماہِ رمضان آیا
ماشاء الله __ سُبحان الله
ماشاء الله __ سُبحان الله

رحمت کا ہے یہ مہینہ
حُرمت کا ہے یہ مہینہ
کرنی ہے خوب عبادت
عزت کا ہے یہ مہینہ
نفرت کو دل سے مٹا دو
اُلفت کا ہے یہ مہینہ
سحر و افطار کرنا
اب سب سے پیار کرنا
حُکمِ سُبحان آیا
ماہِ رمضان آیا

روزوں کی برکت آئی
گھر گھر میں نعمت لائی
ربّ سے جو دُوُر تھے اُن کو
مسجد کی راہ دھائی
خوشیوں کا ایک بہانا
بچوں کی روزہ کُشائی
کس درجہ رحمتوں کو
لے کر سب نعمتوں کو
یہ دستر خوان آیا
ماہِ رمضان آیا

خود کو ہر رات جگانا
مسجد میں وقت بتانا
چھوٹے بھائی بہنوں کو
صبح قُرآن پڑھا نا
آنکھوں کو اور زباں کو 
حق کے رستے پہ چلانا
سچ ہے یہ کوئی نہیں شک
یعنی کے تیس دنوں تک 
گھر میں محمان آیا 
ماہِ رمضان آیا

الله کو یاد کرنا 
دل سے فریاد کرنا
مُفلس اور بیکسوں کی
کُھل کر امداد کرنا
یہ  ہے پیغام خدا کا 
دُکھیوں کو شاد کرنا
روحیں پاکیزہ بنائیں
لب پر آیات سجائیں
دل میں رحمان آیا 
ماہِ رمضان آیا

نعتِ سرکارِدوعالم
ہوگی ہر صبح مُقّدم
لیلۃاُلقدر منائیں 
شب بھر اعمال کریں ہم
پھر دیکھیں چاند فلک پر
خوشیاں ہوں عید کی ہمدم
خوش رنگ ملبوس بنانا
یوں عیدُالفطر منانا۔
ربّ کا احسان آیا
ماہِ رمضان آیا

عشق و ایثار کی باتیں
دلکش کردار کی باتیں
سُن کے میثم کی زباں سے
ذکرِ سرکار کی باتیں
مظہر دُنیا نے سُنیں جب
ربّ کے معیار کی باتیں
جوبھی بے دین تھا اُسکا
جو بھی غمگین تھا اُسکا
ربّ پر ایمان آیا 
ماہِ رمضان آیا

Categories:
Similar Posts

0 Comments:

Please do not enter any spam link in the comment box.