Aaj Mera Hussain Agaya Lyrics - Syed Raza Abbas Zaidi Manqabat 2021 - 3 Shaban Imam Hussain Manqabat




تین شعبان کا دن شروع ھوگیا آفتابِ شہادت طلوع ھوگیا مسکرانے لگے دوجہاں کے مکیں کون آغوشِ زہراؑ میں ھے یہ حَسیں جب نگاہیں ملیں نور سے نور کی خوش ہوئیں بول اُٹھیں سیدہؑ آج میرا حُسینؑ آگیا فاطمہؑ نے کہا میرے نورِ نظر بن تمہارے ادھورا ادھورا تھا گھر کبریا کی قسم تم نا آتے اگر تم سے ملنے میں آجاتی خود عرش پر رب سے مانگوں اب اور کیا آج میرا حُسینؑ آگیا عرش والے بھی موجود ہیں صف بہ صف مسکراکر پکارے یہ شاہِ نجف ایسا بیٹا ملا ھے یہ میرا شرف اور پھر دیکھکر فاطمہؑ کی طرف مرتضٰیؑ نے کہا شکریہ آج میرا حُسینؑ آگیا فاطمہؑ پھر حسنؑ سے یہ کہنے لگیں چھوٹا مبارک ھو اے ھم نشیں جسکا تھا انتظار آگیا وہ حَسیں آج میری خوشی کا ٹھکانا نہیں دل میرا دے رھا ھے صدا آج میرا حُسینؑ آگیا رُخ محمدؑ نے دیکھا تو رُخ کھِل گیا مسکراکر کہا آج سب مل گیا آج سینے میں اِسکے میرا دِل گیا اے میرے دین اب وقتِ مشکل گیا ملگیا تجھکو مشکل کشا آج میرا حُسینؑ آگیا دوجہاں کے مسیحہ کا رخ دیکھکے اپنے فطرس سے جبرئیل جاکر ملے مسکراکر یہ جبرئیل کہنے لگے تیری پرواز کے پھر سے دن آگئے تجھکو ھوجائینگے پر عطا آج میرا حُسینؑ آگیا کربلا کی زمیں بول اُٹھی جھوم کے منتظر تھی میں مشکل کشا کیلئے آئے کتنے نبیؐ آکے جاتے رھے کرب سے مجھکو آزاد نا کرسکے انتظار اب مکمل ھوا آج میرا حُسینؑ آگیا فرش پر ھے نزول آج قرآن کا عیدِ اکبرؑ دن تین شعبان کا مرتبہ بڑھ گیا اور انسان کا دیکھوچہرا منورھےذیشان کا جشن کیوں نا منائے رضا آج میرا حُسینؑ آگیا
Categories:
Similar Posts

0 Comments:

Please do not enter any spam link in the comment box.