HAIDER E KARRAR AGAYA LYRICS - ZAMIN ALI MANQABAT 2021 - 13 RAJAB



علی علی مولا علی۔ علی علی مولا

تھا جس کا انتظار وہ شاھکار آگیا، حیدرِ کرار آگیا
جوفے حرم میں حیدرِ کرار آگیا

مولا علی کہ واسطے دیوارِ در بنی
کعبے کو اس پہ ٹوٹ کہ یوں پیار آگیا
حیدرِ کرار آگیا

کعبے سے بُت فرار ہوئے یوں پکارتے
جاگو خدا کا شیر ہے جرار آگیا
حیدرِ کرار آگیا

بولے رسولِ پاک یوں پیشانی چوم کر
میرا جہاں میں وارثِ دستار آگیا
حیدرِ کرار آگیا

کیوں زندگی کا، قبر کا، محشر کا غم کریں
مشکل میں مؤمنوں کا مددگار آگیا
حیدرِ کرار آگیا

اس کی ولاء ضروری ہے جنت کہ واسطے
خُلدِ بریں کا مالک و مختار آگیا
 حیدرِ کرار آگیا

جواد ہے گداگرِ دہلیزِ مرتظیٰ
حیدر سے دان لینے یہ حبدار آگیا
حیدرِ کرار آگیا
Similar Posts

0 Comments:

Please do not enter any spam link in the comment box.