Aa Gaye Hasan As Lyrics Mir Hasan Mir Manqabat 2022



یا حسن یا حسنؑ
مرحبا مرحبا
یا کریم اہلبیت یا کریم
مرحبا یا حسن مرحبا
خوش ہیں فاطمہؑ و مرتضیٰؑ آگئے حسنؑ

دوستوں ہے روزہ عید کا
آ گئے حسن ، آ گئے حسن
خوش ہیں فاطمہؑ و مرتضیٰؑ آگئے حسنؑ

فاطمہؑ سے دو جہاں کا راج مانگ لو
مانگنا ہے جو بھی تم کو آج مانگ لو
جوش مِیں ہے رحمتِ خُدا آگئے حسنؑ
آ گئے حسن ، آ گئے حسن
خوش ہیں فاطمہؑ و مرتضیٰؑ آگئے حسنؑ

وقت ہو گیا فقیرِ شام کا تمام
آگیا ہے آج میرا دوسرا اِمامؑ
ہوگا اب قلم سے فیصلہ
آ گئے حسن ، آ گئے حسن
خوش ہیں فاطمہؑ و مرتضیٰؑ آگئے حسنؑ

حُجرہء بتولؑ رشکِ طور ہوگیا
نازل آسماں سے سبز نور ہو گیا
پڑھ چُکیں جو ظہر فاطمہؑ
آ گئے حسن ، آ گئے حسن
خوش ہیں فاطمہؑ و مرتضیٰؑ آگئے حسنؑ

پوری ہوں گی سائلوں کی سب گُزارشیں
اب کرم سخاوتوں کی ہوں گی بارشیں
رحمتوں کا باب کُھل گیا
آ گئے حسن ، آ گئے حسن
خوش ہیں فاطمہؑ و مرتضیٰؑ آگئے حسنؑ

طعنہ ابتری کا جو نبیؐ کو دیتے تھے
آئے ہیں وہ سب حسنؑ کی دید کے لیے
کہہ رہے ہیں اُن سے مصطفیؐ
آ گئے حسن ، آ گئے حسن
خوش ہیں فاطمہؑ و مرتضیٰؑ آگئے حسنؑ

تیغ کو قلم کی مثل تولتا ہوا
قاسمِؑ حسنؑ وغا کے واسطے بڑھا
شور کارزار مِیں اُٹھا
آ گئے حسن ، آ گئے حسن
خوش ہیں فاطمہؑ و مرتضیٰؑ آگئے حسنؑ

جانے کس خیال مِیں فرشتے کھو گئے
فاطمہؑ کے گھر مِیں دو رسولؐ ہو گئے
بن کے خود شبیہِ مصطفیؐ
آ گئے حسن ، آ گئے حسن
خوش ہیں فاطمہؑ و مرتضیٰؑ آگئے حسنؑ

شانِ مجتبیٰؑ پے خود دلیل ہوگیا
سجدہء رسولؐ جب طویل ہوگیا
ساتھیوں نے خود سمجھ لیا
آ گئے حسن ، آ گئے حسن
خوش ہیں فاطمہؑ و مرتضیٰؑ آگئے حسنؑ

کائنات میرے ساتھ جھومنے لگی
یہ زمیں کُچھ اور تیز گھومنے لگی
میرؔ نے جو جھوم کر کہا
آ گئے حسن ، آ گئے حسن
خوش ہیں فاطمہؑ و مرتضیٰؑ آگئے حسنؑ

روزے دارو دِن ہے عید کا آگئے حسنؑ
آ گئے حسن ، آ گئے حسن
Similar Posts

0 Comments:

Please do not enter any spam link in the comment box.