Sakina Imamat Ka Sitara Hai Lyrics - Syed Raza Abbas Zaidi Manqabat 2021 - Bibi Sakina Manqabat




سکینہؑ فجرِ امامت کا وہ ستارا ھے حُسینؑ آپکی خاطر جسے اُتارا ھے اگر یہ نا ہوں تو تاروں میں روشنی نا رھے اِسی کے نور سے روشن جہان سارا ھے نمازِ شب میں سکینہؑ کو مانگتے ہیں حُسینؑ یہ جانماز پہ کتنا حَسیں نظارا ھے یہ جب تلک نا ہو سینے پہ نیند آتی نہیں کہاں حُسینؑ کا اسکے بنا گزارا ھے دیا جو واسطہ اسکا تو آگئے عباسؑ چچا بھتیجی کا رشتہ بھی کتنا پیارا ھے ھے مثلِ فاطمہؑ مشکل کشا امامت کی مدد کے واسطے سجادؑ نے پکارا ھے سکینہؑ بن کے چلی آئیں فاطمہؑ پھر سے بنا حُسینؑ کے رہنا کہاں گوارا ھے یہ معجزہ بھی کئی شب ربابؑ نے دیکھا وہیں ھے چاند جہاں آپکا اشارا ھے ہو شاہ ذادیؑ یہ ذیشان اور رضا پہ کرم بلالیں روضے پہ ارمان یہ ھمارا ھے
Categories:
Similar Posts

0 Comments:

Please do not enter any spam link in the comment box.